۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت الاسلام والمسلمین احمد واعظی

حوزہ / دفتر تبلیغاتِ اسلامی کے سربراہ نے آیت اللہ عباس علی سلیمانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، دفتر تبلیغاتِ اسلامی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین احمد واعظی نے آیت اللہ سلیمانی کی شہادت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ جس کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

مِنَ المُؤمِنینَ رِجالٌ صَدَقوا ما عاهَدُوا اللَّهَ عَلَیهِ فَمِنهُم مَن قَضی نَحبَهُ وَ مِنهُم مَن یَنتَظِرُ وَ ما بَدَّلوا تَبدیلًا. (سوره مبارکه الأحزاب آیه ۲۳)

مجلس خبرگان رہبری میں سیستان و بلوچستان کے نمائندہ، مجاہد عالم دین آیت اللہ حاج شیخ عباس علی سلیمانی کی مظلومانہ شہادت پر حضرت ولیعصر ارواحنا لہ الفداء، مقام معظم رہبری، حوزاتِ علمیہ اور شہید پرور ایرانی قوم کی خدمت میں تبریک و تسلیت پیش کرتا ہوں۔

اس تجربہ کار مبلغِ دین نے انقلابِ اسلامی سے پہلے سے لے کر اب تک مختلف شعبوں میں لوگوں کی شاندار اور قابل قدر خدمات انجام دیں۔

وہ مکتب امام صادق علیہ السلام کے ممتاز شاگرد ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی، سماجی اور ثقافتی میدانوں میں بھی اپنی مثال آپ تھے۔ انہوں نے تعلیماتِ اہل بیت علیہم السلام کی روشنی میں باہمی اتحاد و اتفاق اور امت اسلامی کی سربلندی کے لئے بہت زیادہ زحمات انجام دیں۔

احمد واعظی

سرپرست دفتر تبلیغات اسلامی، حوزہ علمیہ قم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .